مانسہرہ ۔ سب نیشنل گورننس (SNG) پروگرام کے وفد نے ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن (ریٹائرڈ) بلال شاہد راؤ سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) بھی موجود تھے ۔
اجلاس کو ضلع مانسہرہ میں SNG پروگرام کے تحت کارکردگی کے بارے میں اگاہ کیا گیا۔ ایس این جی کی ٹیم ضلعی اور تحصیل انتظامیہ کو پبلک فنانشل مینجمنٹ، گورننس اور ریونیو موبلائزیشن کے شعبوں میں تکنیکی معاونت فراہم کر رہی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے SNG ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور اپنے دفتر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔