ہریپور ۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ کا ٹنل فائیو پروجیکٹ تربیلہ ڈیم کے مختلف حصوں کا دورہ ۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل غازی محمد یاسین جنجوعہ نے ایس ایچ او تھانہ غازی انس خان کے ہمراہ تربیلہ ڈیم ٹنل فائیو پروجیکٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔
اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔فارنرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات پولیس اہلکاروں کو موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔ایس ایچ او تھانہ غازی کو ہدایت کی کہ پروجیکٹ میں کام کرنے والے فارنرز کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے ضروری اقدامات کریں۔