41

پولیس مونو گرام ،بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،سکول وین کے خلاف کریک ڈاؤن

بٹگرام۔ ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام کا اوور لوڈنگ ، پولیس مونو گرام ،بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران ،سکول وین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی ہدایت پر ٹریفک وارڈن پولیس بٹگرام نے اوور لوڈنگ ، پولیس مونو گرام والی گاڑیوں، بغیر ہیلمٹ، کمسن ڈرائیوران اور سکول وین کے خلاف مختلف مقامات پر کارروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری رکھتے ہوئے کئی ڈرائیوروں کو چالان کیا اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو ٹریفک قوانین کے حوالے سے آگاہی کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔

والدین اپنے کمسن بچوں کو گاڑی، موٹرسائیکل نہ دیں، ہلمیٹ محفوظ سفر کا ضامن ہے عوام سے التماس ہے کہ موٹرسائیکل پر سفر کے دوران حادثات سے بچنے کیلئے ہلمیٹ کا استعمال ضرور کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں