35

ڈی پی او ارباب شفیع اللہ نے چارج سنبھالنے کے اپنے دفتر میں تعارفی میٹنگ

تورغر ۔ نو تعینات ڈی پی او ارباب شفیع اللہ نے چارج سنبھالنے کے اپنے دفتر میں تعارفی میٹنگ کا انعقاد.

میٹنگ میں ڈی ایس پی سرکل جدباء حیات خان، جملہ، ایس ایچ اوز،Oiis، لائن آفیسر اسرار خان، انچارج ٹریفک وارڈن خالد محمود، تمام چوکیات انچارجان،صاحبان،محرر انچارج، ڈی ایس بی بنارس خان، سمیت دفتری سٹاف نے شرکت کی.

رسمی تعارف کے بعد ڈی پی او ارباب شفیع اللہ نے کہا کہ عوام کے ساتھ آپ کا رویہ بہتر ہونا چاہئے. اور ڈسپلن بھی بہترین ہونی چاہئے. اور خاص کر تھانہ جات اور چوکیات کی صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے. عوام کے ساتھ بد اخلاقی برداشت نہیں کی جائے گی.

عوام کے مسائل انکے دہلیز پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اس بارے میں مجھے شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے. ٹرن آؤٹ اور ڈسپلن کا ہر ایک ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا. علاقے میں اسلحہ کی نمائش پر پہلے ایک آگاہی مہم چلائیں اور بعد میں اس کے خلاف بھر پور قانونی کارروائی کریں. بنک ہائے اور دیگر حساس مقامات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں