41

کنگ عبداللہ ھسپتال کے باہر نجی ھسپتال قصاب خانوں میں تبدیل

مانسہرہ۔ کنگ عبداللہ ھسپتال کے باہر نجی ھسپتال قصاب خانوں میں تبدیل ھوگے غریب عوام کو لوٹا جانے لگا،اکثریتی پرائیویٹ ھسپتالز کے ڈاکٹرز مالکان سرکاری کنگ عبداللہ ھسپتال کے ملازمین ھیں جو کہ دوران علاج مریضوں سرکاری علاج کے بجائے پرائیویٹ علاج کرانے پر مجبور کرتے رھے ھیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع مانسہرہ کنگ عبداللہ ھسپتال کے بلکل قریب و اردگرد جڑے بعض نجی ھسپتالوں میں غریب عوام کو کھلے لوٹا جارہا ھے جبکہ ستم ظرفی یہ ھے کہ کنگ عبداللہ ھسپتال سے جڑے اکثریتی پرائیوئٹ ھسپتالز کنگ عبداللہ ھسپتال مہں ڈیوٹی کرنے والے ڈاکٹرز کے ھی ھیں جہاں پر جہاں پر سرکاری علاج کے بجائے پرائیویٹ علاج کروانے کیلئے غریب عوام کو زور زبردستی مجبور کیا جاتا ھے۔

اس سلسلہ میں گزشتہ روز کنگ عبداللہ ھسپتال کے باہر ایک پرائیویٹ ھسپتال کا ڈاکٹر جو کہ ذرائع کے مطابق سرکاری کنگ عبداللہ ھسپتال میں حاضر بھی ڈیوٹی کہ پاس مانسہرہ ہمشریاں سے ایک 14 سالہ کاشف ولد محمد راشد سکنہ ہمشریاں لڑکے کو جو کہ درخت سے گرکر زخمی ھوگیا تھا جس کی ایک ٹانگ میں درخت کی ڈالی لکڑ پھنس گی تھی کو لایا گیا جسکو دیکھ کر نجی ھسپتال کے ڈاکٹر نے لڑکے کے والد کو کہا کہ اگر اس کا پرائیویٹ علاج کرانا چائتے ھوتو ابھی ھی اس کا پچیس سے تیس ھزار روپے خرچہ آئے گا۔

ورنہ سرکاری ھسپتال میں تین دن کے بعد لے آنا میں اس کا آپریشن کردونگا جس پر لڑکے کا والد اور اس کا چچا پریشانی کے عالم میں اسے مجبوری و مایوسی کے عالم میں گھر واپس لے جارھے تھے کہ اچانک نیورو سرجن ڈاکٹر نظر علوی کا وہاں سے گزر ھوا جس نے کاشف نامی لڑکے کو زخمی حالت میں روتے ھوئے دیکھ کر لڑکے کے والد سے وجہ پوچھی تو لڑکے والد نے روتے ھوئے ڈاکٹر کو ساری روداد سنا دی۔

جس پر ڈاکٹر نظیر علوی نے بچے کو فورا کنگ عبداللہ ھسپتال میں لے جانے کا کہا اور خود بھی کنگ عبداللہ ھسپتال ہہنچ کر ڈاکٹر نظیر علوی نے پانچ منٹ میں لڑکے کی ٹانگ میں پھنسی ھوئے ڈالی لکڑ کو دوران آپریشن فی سبیل اللہ نکالنے کے بعد بچے کو کنگ عبداللہ ھسپتال آرتھو ہیڈک وارڈ میں ھی ایڈمنٹ مردیا ھے ۔

جہاں ہر بچہ زیر علاج ھے لڑکے کے والد نے نیورو سرجن روتے ھوئے نیورو سرجن کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ انکی کامیابی و ترقی کیلئے دلی دعائیں بھی دیں جس پر زخمی لڑکے کے والد و دیگر لوگوں نے ڈاکٹر نظیر علوی کا شکریہ ادا کرتے ھوئے اعلی حکام بالا آفسران سے مطالبہ کیا ھے کہ عریب عوام کو لوٹنے والے بعض ڈاکٹروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ غریب عوام کی شنوائی ھوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں