37

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کا تھاکوٹ بازار میں مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ

بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد فیاض نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، گیج اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لینے کے لیے تھاکوٹ بازار میں مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے پمپ مالکان کو سختی سے تنبیہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں کہ پیمانے درست رکھیں اور اوگرا کے جاری کردہ ریٹس پہ عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے پیٹرول، ڈیزل کا سٹاک چیک کیا جو کہ تسلی بخش پایا گیا۔ قیمتوں پر عملدرآمد اور عام شہریوں کو پیٹرول کی فراہمی یقینی بنائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں