24

ریڈیو پر کھلی کچہری کا انعقاد

ایبٹ آباد ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فائنانس اینڈ پلاننگ عباس خان آفریدی کی زیر صدارت ریڈیو خیبر پختونخوا پر کھلی کچہری کا انعقاد۔

ریڈیو کھلی کچہری کا انعقاد خیبر پختونخوا ریڈیو ایف ایم 92.4 ایبٹ آباد پر کیا گیا، شہریوں کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں شرکت اور سوالات کیے، مسائل سے آگاہ کیا جن کے حل کے حوالے سےایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مفصل جوابات دیے۔ اس موقع پر فائنانس آفیسر ثناء فاطمہ بھی کھلی کچہری میں موجود رہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مستقبل میں بھی مزید کھلی کچہریوں کا انعقاد جاری رہے گا تاکہ لوگوں سے بات چیت انکے مسائل کے جلد از جلد حل کو یقینی بنانے کے حوالے سے اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں