مانسہرہ ۔ مانسہرہ فوجی فائونڈیشن کے قتل ہونیوالے نوجوان کے قتل کا مقدمہ تھانہ سٹی مانسہرہ میں پانچ افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔
اس سلسلے میں ملنے والے معلومات کے مطابق مانسہرہ کے تاجر جان الیکٹرک شاپ کے مالک عدنان جان ولد جان محمد کو گزشتہ رات کیری ڈبہ میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا اور ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ھو گئے تھے وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او سٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر کیری ڈبہ اور نعش کو قبضہ میں لے کر نعش پوسٹ مارٹم کے بعد وراثہ کے حوالے کرکے ایف ائی ار درج کرکے ایک نامذد ملزم واجد کو گرفتار کر دیا ۔
جبکہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیئے سپیشل ٹیم تشکیل دیدی گء ہے جبکہ مقتول عدنان جان کی نمازہ جنازہ فوجی فاونڈیشن میں ادا کر دی گیی اور نماز جنازہ میں تاجر برادری سول سوسائٹی صحافی برادری سمیت ہر مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور وقوعہ کی پرزور مذمت کرتے ھوئے ملزمان کی گرفتاری اور قرار واقعی سزا کا مطالبہ کیا ۔