42

مرکزی جامع مسجد سانڈےسر میں تعزیتی اجلاس

مانسہرہ . سابقہ فارسٹر دلدار احمد خان مرحوم کی یاد میں مرکزی جامع مسجد سانڈےسر میں تعزیتی اجلاس منعقد ہوا .تفصیلات کے مطابق سابقہ فارسٹ افیسر محکمہ جنگلات اور مرکزی جامع مسجد سانڈے سر کمیٹی کے رکن دلدار احمد خان سواتی مرحوم کی یاد میں منتظم کمیٹی مرکزی جامع مسجد ساندےسر کی طرف سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا .

جس میں سرکردہ علماء کرام اور معززین و عمائدین کی بڑی تعداد مین شریک ہوئی ،مرحوم کی دینی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین اور ،بلنددرجات کیلئے خصوصی دعا کی گی اجلاس میں مرحوم کی اپنے علاقے اور مسجد کے لیے انتھک اور بے لوث خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔جبکہ اخر مین ان کی دینی خدمات پر مقام اور مرتبہ کو سہراتے ھوۓ جامع مسجد کے امام و خطیب مفتی حذیفہ سعید خان لغمانی نے اور علاقہ جید علما۶ اکرام نے مرحوم کی بلند درجات کیلئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں