35

ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ آنے کو تیار،مانسہرہ میں بھی بوندا باندی اور برفباری کا امکان

مانسہرہ ۔ ملک بھر میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ آنے کو تیار ہے۔
رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں آج سے مغربی ہوائیں داخل ہونے کا امکان ہےجبکہ ہزارہ ڈویژن کے مختلف اضلاع میں ہفتے اور اتوار کو بارش سور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
مانسہرہ، ایبٹ آباد ،بٹگرام میں یخ بستہ ہواؤں کا راج ہے، ہفتے اور اتوار کو چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔
دوسری جانب چلاس میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں، کوئٹہ میں بھی سردی کی شدت کم نہ ہوئی ، شمالی بلوچستان، خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری کے بعد موسم شدید سرد ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں