36

پٹرول پمپوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔کمشنر ہزارہ

ایبٹ آباد ۔ کھلا پٹرول بوتل،کین،وغیرہ میں دینے والے پٹرول پمپوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس میں پٹرول پمپ سیل اور بھاری جرمانہ ہوگا۔کمشنر ہزارہ نے تمام ہزارہ کےڈپٹی کمشنر صاحبان کو موجودہ صورت حال میں نوٹس جاری کرتے ہوئے کھلے پٹرول کی فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔ جس پر ہزراہ بھر ڈپٹی کمشنر صاحبان نے تمام پٹرول پمپوں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں