21

24 گھنٹوں کے دوران 7 کلو 730 گرام چرس اور 541 گرام ہیروئن برآمد

ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے مشترکہ کاروائیاں ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 کلو 730 گرام چرس اور 541 گرام ہیروئن برآمد ۔مقدمات درج ۔ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ایس ایچ او تھانہ سرائےصالح اعجاز علی نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکواٹرمحمد فدا کی زیر نگرانی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران حمزہ ولد محمد نذیر سکنہ سرائے صالح کو گرفتار کر کے 2 کلو 350 گرام چرس ، عامر شہزاد ولد محمد امتیاز سکنہ حال شاہ محمد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو900 گرام چرس اور اویس ولد محمد الیاس سکنہ میرا علی خان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 980 گرام چرس برآمد کر لی۔

ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ سٹی شفاقت خان نے ہمراہ نفری پولیس کاروائی کرتے ہوئے انور زیب شاہ ولد حیات شاہ سکنہ دربند کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی۔ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ کھلابٹ سعید الرحمان نے ہمراہ نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئے آصف خان ولد انور زمان سکنہ چھوہر کالونی کو گرفتار کر کے قبضہ سے 541 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں