اپر کوہستان ۔ بھاشاڈیم پر کام کرنیوالے چائینز انجئینر نے اسلام قبول کر لیا۔تفصیلات کے مطابق بوشی داس کیمپ میں ایک چائنیز جس کاچائنیز نام مسٹر ژھاں جو گزشتہ کئی مہینوں سے نیٹ پر اسلام کے بارے میں سرچ کررہا تھا ڈیم ایریا میں ایک کوہستانی مولوی گل رحمان جو چائنیز کا ڈرائیور ہےکے پاس آیا اور کہاکہ میں مسلمان ہوتا ہوں ۔
مجھے مسلمان ہونے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟ مذکورہ مولانا نے کہا کہ آپ کیوں مسلمان ہونا چاہتے ہو۔ اس پر چائنیز نے جواب دیاکہ مجھے اسلام پسند آیا ہے میں نے اسلام کے بارے میں سرچ کیا ہوں لہذا مجھے مسلمان ہونا ہے باقی آپ کے اسلام میں جو شرائط ہیں مجھے سکھایا جائے۔
میں اپنی مرضی سے مسلمان ہونا چاہتا ہوں اس پر مولانا نے اسے کلمہ پڑھایا اور اس کا چائینیز نام چینج کرکے مسلمان نام محمد موسیٰ رکھا گیا ہے محمد موسیٰ نے ظہر،عصر،مغرب،کی نماز ڈیم سائیڈ پر مولوی کے ساتھ اس کو دیکھ کر پڑھی اور عشاء کی نماز بوشی داس مسجد میں جماعت کے ساتھ ادا کی۔
اور صبحِ کی نماز کا ٹائم بھی معلوم کرکے گیا اس کا کہنا تھا کہ میں صبحِ کی نماز مسجد میں ادا کروگا نیو چائینز مسلمان محمد موسیٰ کی یہ بھی کوشش رہتی ہے کہ کسی مسلمان بھائی کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاؤں۔محمد موسیٰ مسلمان ہونے پر انتہائی خوش ہے ۔