لوئر کوہستان ۔ ڈپٹی کمشنر کوہستان لوئر نیک محمد صاحب کی صدارت تحصیل بانڈہ رانولیا میں کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس کوہستان لوئر، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کوہستان لوئر، متعلقہ محکموں کے سربراہان اور مقامی لوگوں بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر نے لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ محکموں کے ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی کمشنر نے آر ایچ سی رانولیا، ہائی سکول رانولیا اور زیر تعمیر ریٹیننگ وال دوبیر/رانولیا بازار کا بھی دورہ کیا اور تعمیر شدہ کام کے معیار کا جائزہ لیا۔
