مانسہرہ ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ عرفان طارق نے تھانہ سٹی کا دورہ کیا۔
تھانہ اور حوالات کی انسپکشن کی ، ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو بلٹ پروف ہیلمٹ جیکٹ پہننے پر شاباش دی۔ انھیں الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی ڈیوٹی کے متعلق مناسب ہدایات جاری کی۔
دوسری جانب تھانہ شنکیاری 2 منشیات فروش گرفتار ، 4 کلو چرس اور 200 گرام آئس برآمد۔
ملکال ڈھوڈیال کا رہائشی شاہ میر ولد مسعود الرحمن اور پھگلہ عطرشیشہ کا رہائشی اختر شاہ ولد پرویز شاہ کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئ۔