28

سابق وفاقی وزیر محبوب اللہ جان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں جنبہ برادری سمیت شمولیت

مانسہرہ. سابق وفاقی وزیر محبوب اللہ جان کی پاکستان پیپلز پارٹی میں جنبہ برادری سمیت شمولیت خوش آئند اور ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک حجاب خان کی کاوشوں کا سہرہ ھے.

جلد آمدہ کنونشن میں معتبر شخصیات پیپلز پارٹی میں شامل ھوں گی. ملک بختیار خان. گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل آل کوھستان صدر ملک بختیار خان نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر محبوب اللہ جان کی پیپلز پارٹی میں شمولیت خوش آئند اور لائق تحسین ہے.

اور اس کا سہرہ ضلعی صدر پیپلز پارٹی ملک حجاب خان کے سر جاتا ھے جنکی کاوشیں رنگ لے آئیں. ملک بختیار خان نے کھا کہ آئندہ چند دنوں میں آل کوھستان پیپلز پارٹی شولیتی کنوشن کا انعقاد کیا جائے گا جسمیں پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور مزید معتبر شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی. اس حوالے سے رابطوں اور تیاریں کا سلسلہ جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں