بٹگرام ۔ ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر کا شارکول و نیلی شنگ چیک پوسٹوں کا دورہ سیکورٹی انتظامات کا جائزہ ، پولیس افسران و جوانوں کو سیکورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری
تفصیلات کے مطابق موجودہ حالات کے پیش نظر ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان کی احکامات پر ایس پی انویسٹیگیشن بٹگرام سعید اختر نے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شارکول چیک پوسٹ اور نیلی شنگ چیک پوسٹ کا سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا۔
انہوں نے چوکیات کے بیرونی ایریا، مین گیٹ اور سنتری پوسٹوں کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر اردگرد کڑی نگرانی رکھنے، خود کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے حفاظتی تدابیر بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کے استعمال اور ہمہ وقت کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کیلئے چوکس رہنے کی ہدایت کی۔