24

غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد ۔ ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی جانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ٹیمز نے موضع بالڈھیری اور ترھانہ میں علی ٹاون، شیلی ویلی، عبداللہ ٹاون، مقدس اور نواز ٹاون میں سوسائٹی آفسز سیل کرتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی۔ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو متعلقہ سوسائٹی انتظامیہ کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت۔

ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے متعلقہ خسرہ جات میں رجسٹری انتقالات پر بھی پابندی کا اطلاق کر دیا گیا ہے۔محکمہ جنگلات کو درختوں کی کٹائی کے لیے جاری کیے گئےتمام پرمٹ بھی کینسل کرنے کی ہدایت۔

ایبٹ آباد کا قدرتی ماحول انفراسٹرکچر میں بے ہنگم اضافے، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز، درختوں اور پہاڑوں کی کٹائی کے باعث بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔ اس سلسلے میں قدرتی ماحول کے بچاو، قانون کے مطابق انفراسٹرکچر کے قیام، ہاوسنگ سوسائیٹیز کی رجسٹریشن، قدرتی ماحول، جنگلات کو برقرار رکھنے، درختوں کی کٹائی کی حوصلہ شکنی، پہاڑوں کی کٹائی پر پابندی کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کی ایبٹ آباد کی جانب سے غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف کاروائیوں کا عمل جاری ہے اسی حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-1 ایبٹ آباد علی شیر، تحصیل آفیسر ریگولیشن ٹی ایم اے، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر، بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے ایبٹ آباد، پولیس، ریونیو افسران اور ریونیو فیلڈ سٹاف کے ہمراہ نیلے پیز، ایبٹ آباد پبلک سکول کے نزدیک ایریا کا دورہ کیا۔

اورغیر قانونی طور پر کام کرنے والے ہاوسنگ سوسائیٹیز جن میں علی ٹاون، شیلی ویلی، عبداللہ ٹاون، مقدس ٹاون، نواز ٹاون کے دفاتر کو سیل کیا۔ اس کے علاوہ جاری کام کو روکتے ہوئے تمام تعیمراتی میٹریل، لکٹری وغیرہ، سامان کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ ٹی ایم اے ایبٹ آباد کو متعلقہ ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آبادکی جانب سے متعلقہ سوسائٹی خسرہ جات میں تمام قسم کی زمین و مکان کی رجسٹری، انتقالات پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ جنگلات کو متعلقہ ایریا میں درختوں کی کٹائی کے لیے جاری کردہ تمام پرمٹ فی الفور ختم کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

تمام شہریوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ علی ٹاون، شیلی ویلی، عبداللہ ٹاون، مقدس ٹاون، نواز ٹاون غیر رجسٹرڈ اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز ہیں۔ شہری مذکورہ بالا سوسائیٹیز میں کسی بھی قسم کے لین دین سے اجتناب کریں تا کہ مستقبل میں کسی بھی قسم کے مسائل اور پریشانی سے بچ سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں