ایبٹ آباد . ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، نواں شہر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، 04 گرفتار ،04 کلو 860 گرام ہیروئن برآمد ، مقدمات درج کر لیا۔
ایس ایچ او نواں شہر نے واجد ولد صادق سکنہ کالا پل سے 1210 گرام ہیروئن ، راشد ولد نسیم گل سکنہ نواں شہر سے 1100 گرام ہیروئن ، شہیر ولد امان سکنہ کالا پل سے 1250 گرام ہیروئن اور شیراز ولد شہیر سکنہ دہمتوڑ سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے ۔