20

گیس لیکج سے دھماکے کی اطلاع۔عورتوں بچوں سمیت 6 افراد جھلس گئے

ایبٹ آباد ۔ میر پور میرا کے مقام پر گیس لیکج سے دھماکے کی اطلاع ۔کنٹرول روم کو اطلاع ملنے پر دو ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشن جائے حادثہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہیں ۔حادثے کے نتیجے میں عورتوں بچوں سمیت 6 افراد جھلس گئے ۔ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں