مانسہرہ. آج سے محکمہ صحت کی جانب سے 6 روزہ انسداد تشنج مہم کا آغاز کر دیا گیا. ڈاکٹر ناصر کاکا خیل کی سرپرستی میں 16 سو ہیلتھ سٹاف مہم میں شامل ھوں گے. تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں.
انچارج ڈاکٹر ناصر کاکا خیل کی پریس بریفنگ. گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ای پی آئ کوآرڈینیٹر و ڈسٹرکٹ انچارج کوویڈ 19 مانسہرہ ڈاکٹر ناصر کاکا خیل نے پریس بریفنگ دیتے ھو ئے کہا کہ آج سے 4 فروری تک 6 روزہ انسداد تشنج مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے. جس کی براہ راست نگرانی ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق تنولی اور ای پی آئ کوآر ڈینیٹر ڈاکٹر ناصر کاکا خیل کریں گے.
انسداد تشنج مہم میں 1600 کے لگ بھگ ہیلتھ سٹاف حصہ لے رھا ھے. جو کہ 62 یونین کونسلز میں 17 لاکھ 8 ھزار 4 سو کی آبادی میں سے 3 لاکھ پچھتر ھزار 761 خواتین کو انسداد تشنج کے انجکشنز لگائیں گے جو کہ انسداد تشنج مھم کا ٹارگٹ ھیں.
جن کے لئے 424 ھیلتھ ٹیمیں کام کریں گی. جن میں 348 فیلڈ میں کام کریں گی. جبکہ 76 فکس ای پی آئ سنٹرز پر موجود ھوں گے. جو کہ سپروائزری سٹاف کی نگرانی میں اپنے فرائض سرانجام دیں گےاور اس مھم کے دوران 15 سے 49 سال کی تمام خواتین بشمول حاملہ خواتین کو تشنج سے بچاؤ کا حفاظتی ٹیکے لگائیں گے.
اس موقع پر ڈاکٹر ناصر کاکا خیل نے کہا کہ تشنج ایک جان لیوا مرض ھےجس سے خود اور اپنی نسلوں کے بچاؤ اور اپنے وطن عزیز کی خواتین کی بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت بہتر اقدامات کرنے اور ھر ممکن کاوشیں بروئے کار لا رھا ھے جس میں عوامی تعاون ھر صورت درکار رھے گا. تاکہ وطن عزیز پاکستان کو تشنج جیسی خطرناک بیماری سے پاک کیا جا سکے.