19

ارباب شفیع اللہ کا کابل گرام چیک پوسٹ،چوکی تڑلہ، کا دورہ

تورغر ۔ تورغر ڈی پی او تورغر ارباب شفیع اللہ نے کابل گرام چیک پوسٹ،چوکی تڑلہ، کا دورہ کیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر تورغر ارباب شفیع اللہ نے پولیس افسران کو خصوصی ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش اور عوام کے لیے ہر قسم کی آسانیاں پیدا کرے اور چوکی میں آئے ھوے سائلین بلخصوص مظلوم کی دادرسی کے لیے اپنی خدامات پیش کرے اور علاقائی امن امان اور انسداد کرائمز پر کڑی نظر رکھیں۔

عوام کی جان ومال کی حفاظت پولیس کی اولین ذمہ داری ہے قانون کی پاسداری کے لیے قانون کی پاسداری کے لیے دستیاب تمام تر وسائل کو بروئےکار لایا جائے گا عزت دار لوگوں کا خیال کیا جائے چوکی میں اے ھوے سائلین عزت واحترام سے پیش ائے اور جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے۔

ڈی پی او تورغر نے چوکی رجسٹر کرائم ریکارڈ کو چیک کیا چوکی بلڈنگ کا تفصیلی معائنہ کیا چوکی میں میس ۔کوت۔اور دیگر رہائشی کمروں کا بھی معائنہ کیا اور صفائی کے حوالے سے ضروری احکامات جاری کیے سکورٹی کے حوالے سے خصوصی ھدایات دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں