38

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر کا مختلف وارڈز کا دورہ، مسائل کے فوری حل کی ہدایت

ایبٹ آباد ۔ ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد نے گذشتہ رات ہسپتال کے مختلف وارڈز اور مقامات کا دورہ کیا، وارڈز میں صفائی کو مزید بہتر بنانے اور عوام کو دی جانے والی سہولیات میں مزید بہتری لانے کیلئے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ کا نصب العین ہے کہ مریضوں کو صاف ستھرے ماحول کے ساتھ بہترین علاج مہیا کیا جائے۔

اس موقع پر انہوں نے میڈیکل سی میں ڈاکٹرز اور نرسزز کے مسائل سننے کے بعد انہیں فی الفور موقع پر حل کروا دیا، ہسپتال کا خود دورہ کرنے سے مریضوں اور عملہ کو درپیش مسائل کا پتہ چلتا ہے، ہسپتال کو بہتر بنانے میں وہ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد کے دورہ کے دوران ایچ او ڈی فیسلٹی مینجمنٹ جواد تاج اور دیگر عملہ ان کے ساتھ موجود تھا۔

ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد کی تمام تر عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں صفائی کو بہتر بنانے اور عوام کو دی جانے والی سہولیات کیلئے مزید تیزی سے کام کرنے کی ہدایت کی، ہسپتال انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں عوام کو ہسپتال میں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں