ایبٹ آباد ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد عارف خٹک کی ہدایات پر ریسکیو 1122 کنٹرول روم 24/7 آپریشنل ہے،امدادی ہلپ لائن 1122 پر موصول ہونے والی ہر ایک کال پر بروقت امدادی کارروائیوں کا عمل جاری۔ تمام تر امدادی کارروائیاں کی نگرانی ایمرجنسی آفیسر گلیات فہد علی مسعود کر رہے ہیں۔
برف باری کے باعث پھسلن کا خطرہ موجود شہری دوران سفر احتیاط سے ڈرائیونگ کریں،ٹریفک قوانین پر مکمل عمل کریں اور انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ پلان پر عمل کریں۔
کسی بھی ایمرجنسی میں بروقت ریسکیو سروس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔