22

سٹی پولیس کا شملہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن

ایبٹ آباد ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر سٹی پولیس کا شملہ سمیت ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن ، 01 کلاشنکوف ، 02 پستول ، 02 رائفلیں اور ایک بندوق برآمد ، جبکہ اسی دوران ایک منشیات فروش ، کامران ولد ظاہر شاہ سکنہ مانسہرہ سے 315 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی گئی ۔

دوسری جانب ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عمر طفیل کی ہدایات پر ، نواں شہر پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں ، 04 گرفتار ،04 کلو 860 گرام ہیروئن برآمد ، مقدمات درج کر لیئے۔

ایس ایچ او نواں شہر نے واجد ولد صادق سکنہ کالا پل سے 1210 گرام ہیروئن ، راشد ولد نسیم گل سکنہ نواں شہر سے 1100 گرام ہیروئن ، شہیر ولد امان سکنہ کالا پل سے 1250 گرام ہیروئن اور شیراز ولد شہیر سکنہ دہمتوڑ سے 1300 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں