مانسہرہ ۔ تھانہ بٹل لین دین کا تنازعہ تھانہ بٹل پولیس کی کاوش سے خوش اسلوبی سے حل ، فریقین کے درمیان راضی نامہ کروا کر بغل گیر کروا دیا گیا۔
دوسری جانب تھانہ صدر جلو اور کلیال کی حدود میں تھانہ صدر پولیس کا لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران 5 پستول ، 1 رپیٹر ، 1 رائفل 8MM ، بندوق 1 اور 91 کارتوس برآمد کرکےمقدمات درج کئیے گئے۔