44

مانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں کو سیاحوں کا مسکن بنا دیا

مانسہرہ . برف باری کے سحر انگیز نظاروں نےمانسہرہ کے خوبصورت سیاحتی مقام شوگراں کو سیاحوں کا مسکن بنا دیا سیاحوں کا اپنی فیملیز کے ہمراہ برف میں موج مستیاں جاری ہیں۔

سطح سمندر سے دس ہزار فٹ کی بلندی ہر واقع پاکستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام شوگراں کو دنیا بھر میں اپنی بے پناہ خوبصورتی میں نمایاں مقام حاصل ہے اور برف باری ہو جائے تو یہاں کی خوبصورتی خوابوں کی دنیا کو حقیقت میں بدل دیتی ہے آسمان سے گرتے برف کے موتیوں کے دلفریب نظارے دیکھنے والوں کے لئے امر ہو جاتے ہیں۔

شوگراں آنے والے سیاحوں کے لئے تجربہ کار ڈرائیور جیپوں کے ذریعے انکے سفر کو محفوظ بناتے ہیں جبکہ ہوٹلز انتظامیہ کی جانب سے تمام تر سہولیات بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں