21

مجموعی طور پر 5 کلو 850 گرام چرس برآمد ،مقدمات درج

ہریپور ۔ تھانہ سٹی پولیس کا ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم کے مشترکہ کاروائیاں۔مجموعی طور پر 5 کلو 850 گرام چرس برآمد ،مقدمات درج.ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ہری پور پولیس کا منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری۔

ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان نے ہمراہ نارکوٹکس ایریڈیکشن ٹیم و دیگر نفری پولیس کے ایس ڈی پی او سرکل ہیڈکواٹر محمد فدا کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث مرسلین ولد جمروز سکنہ درویش کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 500 گرام چرس ،جاوید ولد محمد اکبر سکنہ باغ درہ شیروان کو گرفتار کر کے قبضہ سے 2 کلو 500 گرام چرس اور سہیل ذیب ولد چن ذیب سکنہ ڈھیری سکندرپور کو گرفتار کر کے قبضہ سے 850 گرام چرس برآمد کرلی ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں