21

محکمہ جنگلات کے تعاون سے پودوں کی تقسیم کا اہتمام

مانسہرہ ۔ ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے رینج آفس کاغان فاریسٹ ڈویژن بالاکوٹ کا دورہ کیا۔ تحصیل انتظامیہ نے محکمہ جنگلات کے تعاون سے پودوں کی تقسیم کا اہتمام کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے موسم بہار کی شجر کاری مہم کے تحت عوام الناس میں پودے تقسیم کئے۔
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ نے اے سی آفس بالاکوٹ کے احاطے میں پودا لگایا اور موسم بہار کی شجر کاری مہم 2023 کا افتتاح کیا۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پمپوں پر پیٹرول کے اسٹاک کی دستیابی اور سپلائی کو چیک کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ نے مختلف پمپس کا معائنہ کیا تاکہ عوام کو پیٹرول کی مناسب فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
دورے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ نئی قیمت کے نفاذ سے قبل کوئی بھی پمپ مصنوعی قلت کی وجہ سے پیٹرول کی فروخت بند نہ کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں