23

مہنگائی سے عوام سخت پریشان

مانسہرہ ۔ پٹرول کی موجودہ قیمت کے حساب سے ملازمین کے کنونس الاؤنس میں بھی اضافہ کیاجائے۔موجودہ مہنگائی کے باعث ملازمین بھی سخت پریشان ھیں۔

اپٹاملک خالد گروپ ضلع مانسہرہ کے صدر احتشام الہی نے کہاھیکہ پٹرول اور ڈیزل کے نرخ میں اضافہ مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ھے۔پہلے ھی مہنگائی سے عوام سخت پریشان ھیں۔

ملازمین بھی بڑی مشکل سے گزراوقات کررھے ھیں۔پٹرول اورڈیزل کے نرخ میں جس طرح اضافہ کیاگیاھے۔اس حساب سے ملازمین کے کنونس الاؤنس میں بھی اضافہ کیاجائے۔تاکہ ملازمین کو کچھ ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں