مانسہرہ. پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر35روپے اضافہ۔عوام سرپکڑ کر بیٹھ گئے۔سی این جی بندش کے باعث زیادہ تر گاڑیاں کھڑی کردی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مزید بڑھا دیں، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 35 روپے کا اضافہ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 35، 35 روپے فی لٹر اضافہ کردیا گیا۔جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 18، 18 روپے اضافہ کیاگیاھے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 80 پیسے مقرر۔کیروسن آئل کی نئی قیمت189روپے 83پیسےفی لیٹرمقرر۔لائٹ ڈیزل آ ئل کی نئی قیمت187روپےفی لیٹر مقرر۔پٹرول کی نئی قیمت 249روپے 80 پیسے فی لیٹر مقررکردی گئی ھیں۔نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ روز دن گیارہ بجے سے کردیاگیاھے۔
پٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد مانسہرہ کے پمپس پر سے پٹرول کی مصنوعی قلت بھی ختم ہوگئی ھے۔پٹرول اورڈیزل کے نرخ میں اضافے کے بعد غریب عوام بھی سرپکڑ کر بیٹھ گئے ھیں۔مہنگائی کی وجہ سے عوام سخت پریشان ھیں۔جب کہ سی این جی پمپوں کی بندش کے باعث زیادہ تر گاڑیاں کھڑی کردی گئی ھیں۔
جس کے باعث ٹرانسپورٹ سے منسلک کئی افراد کے گھروں کے چولہے بھی ٹھنڈے پڑ گئے ھیں۔ان حالات میں سخت پریشان دیکھائی دے رھے ھیں۔