مانسہرہ ۔ صوبائی حکومت کی ہدایت پر جناب قمر ضیاء ملک نے ویلج کونسل کے دفتر بہالی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں لائن ڈپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مختلف شکایات کو موقع پر حل کیا گیا اور دیگر کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے محکموں کو بھجوایا گیا۔
دوسری جانب صوبائی حکومت کی ہدایات پر AAC 2 جناب قمر ضیاء ملک نے مانسہرہ کے دیہی علاقوں بہالی اور ریڑھ میں خوردنی اشیاء کا معائنہ کیا اور خلاف ورزی کرنے والوں پر موجودہ قوانین کے مطابق فرد جرم عائد کی گئی۔