18

تاجرعدنان جان کے قتل کے الزام میں دو ملزمان کی قبل از گرفتاری

مانسہرہ. مانسہرہ نوجوان العمر تاجرعدنان جان کے قتل کے الزام میں مزید دوملزمان سجاد اور وسیم نے بھی عدالت ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ سے ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کر لی جبکہ ملزم فیصل نے قبل ازیں ضمانت قبل ازگرفتاری حاصل کی تھی.

اور ملزم واجد سعید دو رو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ھونے پر چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا گیا وقوعے کا ایک ملزم سہراب تاحال روپوش پانچ روز قبل تھانہ سٹی کی حدود فوجی فاٶنڈیشن کےقریب لین دین کے معاملے پر الیکٹرونکس کا کاروبار کرنے والے تاجر عدنان جان کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاتھا مقتول کے بھائی عثمان جان نے پانچ افراد کو ملزمان نامزد کرکے مقدمہ درج کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں