بٹگرام ۔ ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد عرفان اللہ محسود کا ریسکیو 1122 دفتر کا دورہ۔
ریسکیو 1122 کے ضلعی افیسر نے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا جبکہ ریسکیو کے چاق و دستے نے سلامی پیش کی.
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے مختلف حادثات کے دوران ریسکیو1122 کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز سے متعلق ڈپٹی کمشنر کو بریفننگ دی اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے لگائے گئے۔
میڈیکل، فائر سیفٹی، ڈیزاسٹر اینڈ ریسکیو، ریسکیو سٹالز، ایئریئل پلیٹ فارم (APF) ویکل، کنٹرول روم اور دیگر مختلف آپریشنل آلات کا دورہ کروایا اورآغاز سے لیکر اب تک ضلع بٹگرام میں ایمرجینسیز میں خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے قیمتی جانوں کو بچاتے ہوئے بہترین کارکردگی پیش کرنے والے ریسکیو1122 اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جدید آلات سے لیس ریسکیو1122 ادارہ خیبرپختونخوا کے عوام کو حقیقت میں عالمی معیار کی خدمات فراہم کر رہا ہے جس کا نعم البدل کوئی نہیں ہے اور ریسکیو1122 اہلکار دن رات بلاتفریق عوام کی خدمت میں مصروف عمل رہتے ہیں۔
انہوں نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے ہر قسم تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
آخر میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وحید خان نے ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔