43

عرفان طارق کا ضلع کے داخلی و خارجی راستوں ، ناکہ بندیوں اور حساس مقامات کا دورہ

مانسہرہ ۔ موجودہ حالات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ عرفان طارق کا ضلع کے داخلی و خارجی راستوں ، ناکہ بندیوں اور حساس مقامات کا دورہ ، جوانوں سے ملاقات کی اور انھیں الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی سختی سے ہدایت کی۔
علاوہ ازیں انھوں نے ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر جنرل ہولڈ اپ کرنے اور مشکوک افراد کی چیکنگ کے عمل کو سخت کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب تھانہ صدر جلو اور کلیال کی حدود میں تھانہ صدر پولیس کا لیڈیز پولیس کے ہمراہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن۔
سرچ آپریشن کے دوران 5 پستول ، 1 رپیٹر ، 1 رائفل 8MM ، بندوق 1 اور 91 کارتوس برآمد کرکےمقدمات درج کئیے گئے۔

ایک اور واقعہ میں تھانہ خاکی 6 پستول ، 3 شارٹ گنز اور 200 کارتوس برآمد ۔ماڑی خانخیل کے رہائشی صدام عمر ولد گلفام کے خلاف 15AA.KPK کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں