17

منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،طاہر ایوب خان

ایبٹ آباد ۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی میٹنگ کا انعقاد۔منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاری کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے،طاہر ایوب خان

کسی بھی سینئر و جونئیر پولیس افسر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے عوام کیساتھ ظلم و زیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی آئی جی ہزارہ
شاہراہ قراقرم پر ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنایا جائے،متعلقہ محکمہ جات کے تعاون سے تجاوزات کے خاتمہ، منی اڈے،بغیر پرمنٹ اور آن فٹ گاڑیوں کا خاتمہ کیا جائے، ڈی آئی جی ہزارہ

ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ طاہر ایوب خان کی زیر صدارت ایبٹ آباد پولیس کے افسران کی میٹنگ کا انعقادجس میں ڈی پی او ایبٹ آباد، ایڈیشنل ایس پی ہیڈ کواٹر، ایس پی ٹریفک وارڈن، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی کینٹ اور دیگر تمام سرکلز کے ڈی ایس پی صاحبان نے شرکت کی۔

ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل نے ضلع ایبٹ آباد میں لاء اینڈ آرڈر، ٹریفک اور ترقیاتی پراجیکٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ طاہر ایوب خان نے ایبٹ آباد پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد پرامن شہر ہے اس کے امن وامان اور کرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے مزید بہتر اقدامات اٹھائے جائے۔

منشیات فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ معاشرے میں پھیلتے ہوئے اس ناسور کو جڑ سے ختم کیا جاسکے۔ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کو ہر صورت ممکن بنایا جائے اور کسی بھی کیس میں کوئی بھی مجرم اشتہاری باقی نہیں رہنا چاہیے مجرم اشتہاریوں کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزائیں دلوائی جائے۔

کسی بھی سینئر و جونئیر پولیس افسر کو اختیارات کے ناجائز استعمال کرکے عوام کیساتھ ظلم و زیادتی کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ صوبہ میں دہشتگردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ضلع کے تمام حساس اور اہم مقامات کی سیکیورٹی کو مزید موثر بنایا جائے اور سیکیورٹی کو روزمرہ کی بنیاد پر چیک کریں۔ تمام تھانہ جات میں ایف آئی آرز کو PSRMSسسٹم کے تحت بروقت آن لائن کیا جائے۔

ڈی آئی جی ہزارہ نے ٹریفک کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ایبٹ آباد میں ٹریفک کے مسائل بہت رہے ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کیلئے بہترین ٹریفک پلان مرتب کیئے جائے، دیگر محکمہ جات کیساتھ مل کر تجاوزات، غیر قانونی اڈہ جات کے خاتمہ اور بغیر روٹ پرمٹ و آن فٹ گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ سکول کالج، یونیورسٹیز، پلازہ اور بڑے شاپنگ مالز کے عہدیداران سے میٹنگ کرکے پارکنگ کے مسائل کو حل کیا جائے تاکہ شاہراہ قراقرم پر کوئی بھی غیر قانونی پارکنگ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں