23

منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں

ہریپور ۔ ایس ڈی پی او سرکل غازی کا غازی کے جملہ ویلج کونسل چیئرمین کے ساتھ میٹنگ .
ایس ڈی پی او سرکل غازی یاسین جنجوعہ نے غازی کے جملہ ویلج کونسل چیرمین کے ساتھ اپنے آفس میں میٹنگ کی۔دوران میٹنگ علاقہ میں امن و امان کو برقرار رکھنے اور دیگر اہم مسائل پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
ایس ڈی پی او غازی نے شرکاء میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کو جرائم پیشہ افراد سے پاک کرنا اور امن و امان کی فضاء قائم رکھنا میری اولین ترجیح ہے۔ آپ اپنے علاقے کو امن کا گوارہ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ منشیات فروشوں، ہوائی فائرنگ و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ علاقہ میں مشکوک افراد پر بھی کہڑی نظر رکھیں۔ عوام میں شعور اجاگر کرے کہ کرایہ داران کی تھانہ میں انٹری یقینی بنائے۔اپنے کم سن بچوں کو موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے سے منع کریں اور دوسروں کو بھی اس بات کی تلقین کریں۔ میٹنگ کے اختتام پر ویلج کونسل چیرمین نے پولیس کے ساتھ ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں