28

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری

ایبٹ آباد ۔ پرائس کنٹرول کے حوالے سے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کاروائیاں جاری.ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حویلیاں لبنی اقبال نے حویلیاں میں ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے سے فروٹ، سبزی، پولٹری اور مچھلی کی دکانوں کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، چکن گوشت کی فروخت پر متعلقہ دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی۔

دوسری جانب توانائی کی بچت کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عملدرآمد ۔اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ثقلین سلیم نے تاجر نمائندوں کے ہمراہ آج رات مین بازار، کچہری روڈ میں مختلف مارکیٹس کا دودہ کیا اور حکومتی ہدایات کے مطابق مارکیٹ، دکانوں، ریسٹورنٹس کی بر وقت بندش پر تاجروں کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں