31

پٹرول پمپس پر پٹرول کی شارٹیج کے حوالے سے انسپیکشن

ہریپور . اسسٹنٹ کمشنر ہری پور (ہیڈ کوارٹر) مس لبیقہ اکرم تحصیل ہری پور میں مختلف پٹرول پمپس پر پٹرول کی شارٹیج کے حوالے سے انسپیکشن کر رہی ہے تاکہ پٹرول کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے-

دوسری جانب ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) ہری پور کے ہمراہ ذبح خانہ ہری پور کا دورہ کیا۔ اس دوران بلڈنگ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ محکمہ کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

اسکے علاوہ ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-II ہری پور نے اسسٹنٹ کمشنر (انڈر ٹریننگ) کے ہمراہ عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے گدوالیاں میں یوٹیلیٹی سٹور، مختلف ہوٹلوں اور آٹا ڈیلروں کی دوکانوں کی انسپیکشن کی۔اس دوران حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں