25

ہزارہ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،آر ایس او

ہریپور ۔ ریجنل سپورٹس آفیسرہزارہ احمدزمان نے کہاہے کہ ہزارہ ڈویژن میں کھیلوں کے فروغ اورکھلاڑیوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ،بہت جلد مختلف کھیلو ں کے صوبائی اورنیشنل چیمپئن شپ کے مقابلوں کاانعقادکیاجائے گا،کھیلوں کی اہمیت کواجاگرکرکے ہی نوجوانوں نسل کومعاشرتی برائیوں سے محفوظ رکھاجاسکتاہے جس کے لیے سب کوملکرکرداراداکرناہوگا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کے روز ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس ہری پور کے دورے کے موقع پرکھلاڑیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرہری پورعاقب رقیب،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرایبٹ آبادتوصیف احمدبھی اُنکے ہمراہ موجودتھے ۔ قبل ازیں آر ایس اواحمدزمان نے کرٹس گراؤنڈوملٹی پزپزہال کابھی دورہ کیااورکھلاڑیوں کے مسائل سن کر ڈی ایس اوکوضروری ہدایات جاری کیں ۔ آر ایس اواحمدزمان نے مزیدکہاکہ کم وسائل کے باوجودکھلاڑیوں کی دلچسپی کومدنظررکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کاسلسلہ جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں