ہریپور ۔ ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر بلخصوص منشیات فروشوں ،غیر قانونی اسلحہ ،نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائیاں ۔
ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی زیر نگرانی ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔
گزشتہ 03 یوم کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 12 کلو 444 گرام چرس ،2 کلو 543 گرام ہیروئن اور 15 لیٹر شراب برآمد مقدمات درج ۔سرچ ایند سڑائیک آپریشن ،گشت و ناکہ بندیوں کے دروان غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 01 کلاشنکوف ،01 رائفل ،09 بندوقیں ،03 پستول اور مختلف بور کے 354 کارتوس برآمد ،مقدمات درج کر لیئے۔
نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر سکیورٹی ایکٹ 30 ،کرایہ داری ایکٹ 03 ،لاؤڈسپیکر ایکٹ 01 فائرنگ ایکٹ 03 ،تیز رفتاری و غفلت لاپرواہی سے گاڑی چلانے پر 12 ڈرائیوروں کے خلاف مقدمات درج۔
مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران مختلف نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 03 مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا ۔