18

ایوب ٹیچنگ ہسپتال کینٹین و دیگر مارکیٹ کا معائنہ

ایبٹ آباد ۔ پرائس چیکنگ اور ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی. پرائس کنٹرول کے حوالے سے شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ اور عملدرآمد جاری ہے۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد علی شیرخان خلیل نے تحصیل سینٹری انسپکٹر کے ہمراہ جنرل سٹورز، آٹا ڈیلرز، فلور ملز، نان شاپس، ٹک شاپس، ایوب ٹیچنگ ہسپتال کینٹین و دیگر مارکیٹ کا معائنہ کیا، ریٹ لسٹ کے مطابق اشیاء کی فروخت کا جائزہ لیا، ریکارڈ چیک کیا اور خلاف ورزی پر کاروائی عمل میں لائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں