35

تھانہ بفہ 3 منشیات فروش گرفتار

مانسہرہ ۔ ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کا تھانہ بالاکوٹ کا دورہ ، تھانہ اور حساس مقامات کا سیکیورٹی آڈٹ کیا۔
تھانہ اور حساس مقامات پر تعینات پولیس افسران و جوانوں کو موجودہ حالات کے پیش نظر الرٹ رہ کر جانفشانی سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
انھوں نے دوران ڈیوٹی ہیلمٹ جیکٹ کے استعمال کو یقینی بنانے اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ اپنی حفاظت کو بھی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی خصوصی ہدایات جاری کی۔

دوسری جانب تھانہ بفہ 3 منشیات فروش گرفتار ، 5 کلو 380 گرام چرس اور 605 گرام ہیروئین برآمد ، مقدمات درج بفہ کا رہائشی راشد ولد گلاب ، بفہ خورد کا رہائشی فہیم ولد ملک آمان اور ہوائ نہر بفہ میرا کا رہائشی زمیر ولد محمد وہاب کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلئیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں