ہریپور . معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور امیدوار برائے تحصیل پریزائڈنگ آفیسر ہریپور رشید خان تنولی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پشاور میں پولیس لائنز مسجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی جتنی بھی مزمت کی جائے کم ہے۔
رشید خان تنولی نے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاں پر دل بہت رنجیدہ ہے۔میری دعا کے اللّہ تعالی شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کو شفاء کاملہ عطاء فرماۓ آمین۔رشید خان تنولی نے کہا کہ کے پی کے پولیس نے ہمیشہ کی طرح اپنے ملک کی خاطر اپنی جانوں کے نظرانے پیش کرنے سے دریغ نہیں کیا۔