مانسہرہ ۔ شنکیاری خانڈھیری میں بندروں کا راج عوام پریشان۔ضلع مانسہرہ شنکیاری خانڈھیری کے مقام پر بندروں نے لوگوں کا جینا محال کر دیا بندر جنگلوں سے آبادی والے علاقوں میں اتر آئے بچوں کو نقصان پہنچانے کی بھی اطلاع۔ عوام کی جانب سے محکمہ وائلڈ لائف کو شکایت کے باوجود ابھی تک عوامی شکایت پر عمل نہیں کیا گیا ایک بار پھر عوام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتی ہے کہ ان بندروں کو آبادی والے علاقوں سے بھگایا جائے تاکہ انسانی جان اور بندر دونوں محفوظ رہ سکیں۔
