بٹگرام ۔ پشاور پولیس لائنز مسجد میں دھماکے میں شہید ہونے والے شہداۓ پولیس کے ایصال ثواب کیلئے بٹگرام پولیس لائن مسجد میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔
قرآن خوانی میں پولیس افسران اور جوانوں کے علاوہ عوام نے بھی شرکت کی۔
شہید ہونیوالے پولیس افسران و جوانوں کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
اسی طرح تمام بٹگرام پولیس نے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اس سانحہ کا سوگ منایا۔