28

ضلع بھر میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں

بٹگرام ۔ موجودہ سیکورٹی صورت حال کے پیشِ نظر بٹگرام پولیس کا ضلع بھر میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں جاری۔
تمام آنے جانے والی گاڑیوں اور اشخاص کی سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔

ڈی پی او بٹگرام سونیا شمروز خان نے پولیس لائنز کے مین گیٹ پر سیکورٹی انتظامات سخت کردیئے ہیں پولیس لائنز مسجد میں آنے والے تمام نمازیوں سے گزارش ہے کہ مین گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ آپ کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔

ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر جہانزیب خان نے مختلف ناکہ بندی پوائنٹس، عدالت گاردات، بنک گاردات و دیگر گاردات کا وزٹ کیا اور تمام افسران کو سیکیورٹی کے حوالے سے ضروری ہدایات دیں۔

عوام سے درخواست ہے کہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں، یہ ناکہ بندیاں اور چیکنگ آپ کی تذلیل کیلئے نہیں بلکہ آپ کی حفاظت کیلئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں