28

مانسہرہ پولیس لائنز میں دربار کا انعقاد

مانسہرہ ۔ پولیس کے جوانوں کے مسائل سننے ، انکے حل ، موجودہ سیکیورٹی صورتحال ، عوام کی جان و مال کے تحفظ کے علاوہ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے حوالے سے ڈی پی او مانسہرہ عرفان طارق کی ہدایات پر ایس پی ہیڈکواٹرز مانسہرہ عارف جاوید کا پولیس لائنز میں دربار کا انعقاد۔

دربار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور شہداۓ پشاور پولیس کے بلند درجات اور ذخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئیے خصوصی دعا کی گئ۔

ایس پی ہیڈکواٹرز کا کہنا تھا حالیہ دہشت گردی کے واقعات سے سب سے زیادہ کے۔پی۔کے پولیس کے جوان متاثر اور شہید ہوۓ ہیں اسلئیے فرائض کی انجام دہی کے دوران عوام کی جان و مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کےلئیے تمام حفاظتی تدابیر اپناتے ہوئے بلٹ پروف جیکٹ و ہلمٹ کا استعمال کو یقینی بنائیں۔ڈیوٹی کے دوران مشکوک افراد کی نقل و حرکت پر نظر رکھیں اور الرٹ رہ کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں