38

موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیس افسران و جوان الرٹ

ہریپور ۔ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام پولیس افسران و جوان الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔ڈی پی او ہری پور ۔ڈی پی او ہری پور کا ہمراہ ایڈیشنل ایس پی ہری پور کے تھانہ سٹی و پولیس لائن اور تھانہ حطار کی حدود میں فارنرز کی سکیورٹی چیکنگ کے حوالے سے سرپرائز وزٹ۔

ڈی پی او ہری پور نے ہمراہ ایڈیشنل ایس پی ہری پور محمد ایاز اعوان کے تھانہ سٹی ،پولیس لائن اور تھانہ حطار کی حدود میں چائینیز کیمپ کا سرپرائز وزٹ کیا۔اس موقع پر ایس ڈی پی او سرکل صدر افتخار احمد سواتی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی انسپکٹر عبدالغفور خان ،آر ائ پولیس لائن انسپکٹر محمد عارف اور ایس ایچ او تھانہ حطار راجہ ممتاز بھی ہمرا ہ تھے۔

ڈی پی او ہری پور نے سکیورٹی حالات کے پیش نظر تھانہ سٹی ،پولیس لائن کی عمارتوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران پولیس کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر تمام افسران اور جوان الرٹ اور چوکس رہ کر ڈیوٹی کریں ۔

ڈیوٹی پر موجود جوانوں کو سکیورٹی کے پیش نظر ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی کے دوران جیکٹ ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ۔سمارٹ فون کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہے۔ تھانہ جات کی حدود میں گشتوں کے نظام کو مذید موثر بنائیں ۔

مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔تھانہ کے اندر صفائ ستھرائ کا تھانہ میں انے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور شائستگی سے پیش ائیں اور انکی شکایت پر قانون کے مطابق کاروائ عمل میں لائیں۔بعد ازاں ڈی پی او ہری پور نے تھانہ حطار کی حدود میں چائینز کیمپ کا بھی وزٹ
کیا ۔

سیکورٹی انچارج کیمپ نے سکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریف کیا ۔ڈی پی او ہری پور نے سی سی ٹی وی کیمرے چیک کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود افسران سے ملاقات کی اور سکیورٹی کے متعلق ہدایات دیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں