17

موٹر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا

ہری پور . جوڈیشل کمپلیکس کے باہر تیز رفتار موٹر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل ڈالا،حماد سلیم سکنہ اسلام آباد موقع پر جانبحق ،جبکہ 2موٹر سائیکل سواروں سمیت 4 افراد شدید زخمی،زخمیوں کو ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس ہری پور سے منظر علی ولد اظہر محمود سکنہ راولپنڈی، ملک زمان ولد زین دین سکنہ حسن ابدال اور حماد سلیم ولد سلیم اختر بعمر 20/22 سال سکنہ اسلام آباد اپنے موٹر سائیکل پر احاطہ عدالت سے نکلے ہی تھے پیچھے سے انتہائی تیز رفتاری سے آنے والی موٹر کار نمبری 523/لاہور جسے ذوالفقار ولد سعید الرحمان سکنہ حسن ابدال چلا رہا تھا نے موٹر سائیکل کو زودار ٹکر مار دی۔

حادثہ اسقدر خوفناک تھا کہ موٹر کار نے موٹر سائیکل سواروں کو دیوار کے ساتھ چپکا دیا۔جس کے نتیجہ میں حماد سلیم ولد سلیم اختر سکنہ اسلام آباد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ منظر علی اور ملک زمان اور موٹر کار ڈرائیور ذوالفقار شدید زخمی ہو گئے۔جائے حادثہ پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

جبکہ ہری پور ٹریفک پولیس انچارج و دیگر پولیس افسران اور ریسکو 1122 کی ٹیم بھی بھی جائے حادثہ پہنچ آئی اور مرنے والے نوجوان سمیت زخمیوں کو فوری طور پر ہری پور ٹراما سنٹر منتقل کیا گیا۔تاہم شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل ایبٹ آباد ریفر کیا گیا۔زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں